Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ مردہ خانے کا انچارچ انسانی اعضاء کی خرید و فروخت میں ملوث

امریکہ کے معروف ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانہ کے سابق انچارج پر عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ وہ پانچ دیگر افراد کے ساتھ مل کر بلیک مارکیٹ میں مردہ خانے میں موجود انسانی لاشوں سے اعضاء چوری کرکے بیچتا رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے معروف ہارورڈ میڈیکل کالج میں انسانی اعضاء بلیک مارکیٹ میں بیچنے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانے کا سابق انچارچ پانچ دیگر افراد کے ساتھ مل کر 2018 سے 2022ء تک ہسپتال کو عطیہ کی گئی لاشوں میں سے مختلف انسانی اعضاء نکال کر بلیک مارکیٹ میں بیچتا رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہارورڈ بوسٹن میں واقع میساچوسٹس نامی معروف تعلیمی و تحقیقی ادارے نے 1995ء میں اس شخص کو ملازمت پر رکھا تھا جس کے بعد سے مردہ خانے کے انچارج نے میڈیکل اسکول کے مردہ خانے میں موجود انسانی لاشوں کو ممکنہ خریداروں کو دکھایا اور انہیں ان کے مطلوبہ انسانی اعضاء نکال کر بیچے۔

ٹیگس