Jun ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • مصر اور بنگلہ دیش کی برکس میں شمولیت کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں: روس

روس کی وزارت خارجہ نے مصر اور بنگلہ دیش کی جانب سے برکس میں شمولیت کی کوشش اور تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے بریکس کے اجلاس میں اس موضوع پر بحث کی جائے گی۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر اور بنگلہ دیش کی جانب سے برکس میں شمولیت کی تجاویز کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم بنگلہ دیش، مصر اور کچھ دوسرے ممالک کی جانب سے برکس میں شمولیت اور باہمی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مصر اور بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدہ بریکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے، یہ بلاک ، ترقی پزیر ممالک کی جانب سے خود اپنی مرضی سے شمولیت کی درخواست اور باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوگا اور سب کے فائدے میں ہوگا۔یاد رہے کہ برکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اور اس سال برکس تنظیم کا اجلاس تنظیم کے موجودہ صدارتی ملک جنوبی افریقہ کے شھر جوہانسبرگ میں ہوگا۔

ٹیگس