ٹائیٹن آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کا اعلان
امریکہ کے ساحلی گارڈ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ٹائیٹینک بحری جہاز کے ملبے کے پاس ٹائیٹن آبدوز کے بیرونی حصے کے ملنے والے ملبے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس سیاحتی آبدوز میں موجود پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ٹائیٹن بحری آبدوز، جس سے ٹائیٹینک بحری جہاز کے ملبے کا معائنہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا اتوار کے روز سے بحر اٹلانٹک میں لاپتہ ہوئی تھی جسے تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساحلی گارڈ حکام نے، جنھوں نے جمعرات کو اس آبدوز میں موجود آکسیجن ختم ہونے کی امید ظاہر کی تھی، اعلان کیا ہے کہ تلاش و جستجو کے دوران ٹائیٹینک بحری جہاز کے ملبے کے پاس اس سیاحتی آبدوز کے ملبے کا پتہ لگایا گیا ہے جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس آبدوز میں ہونے والے دھماکے کے بعد اس میں موجود پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔