اسلامی جمہوریہ کی فوج کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ بحر ہند اور بین الاقوامی سمندروں کی سلامتی کی ذمہ دار ہے اور اس کو اس علاقے اورعلاقے سے باہر کی کسی بھی طاقت کے مقابلے کا خوف نہیں ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے دو بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کے میزائل یونٹ اور بحریہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا ہے۔
تہران کی بین الاقوامی قوانین کی عدالت نے خلیج فارس میں امریکہ کے تیل کی ایک کھیپ کو ضبط کرنے کے احکامات صادر کئے جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گيا۔
با خبر ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی بحری جہاز پر باب المندب میں حملہ ہوا جس کے دوران عملے کے تین کارکن ہلاک اور چار زخمی ہو گئے-
یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں-
امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک امریکی جہاز اور ایک برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے امریکہ اور مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف براہ راست کارروائی ایک علاقائی اور عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی۔
صنعا حکومت کے معاون وزیر خارجہ حسین العزی نے امریکی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمنی سمندری حدود کے پاس آنے سے دور رہیں۔