Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس ووہان لیب سے نہیں پھیلا: امریکی جاسوسی اداروں کی رپورٹ

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ کووڈ نائنٹین وائرس، ووہان لیب سے لیک ہوا ہے۔

 سحرنیوز/دنیا: رائٹرز نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ریلیز ہونے والے خفیہ دستاویزات میں شامل،  ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارے اس بات کی تردید نہیں کرتے کہ کورونا وائرس کسی لیب سے لیک ہوا ہو، لیکن یہ وائرس کس جگہ سے نکلا ہے، اب تک اس کا پتہ لگایا نہیں جا سکا ہے۔ 
اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے اور ایک اور امریکی جاسوسی ایجنسی کو کووڈ نائنٹین کے اصل منشا کا پتہ لگانے میں ناکامی ہوئی ہے اور اس کی وجہ، پیش کئے جانے والے نظریوں میں پایا جانے والا اختلاف ہے۔ 
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ ووہان وائرس لیب میں کورونا وائرس کے بارے میں وسیع سرگرمیاں انجام دی جاچکی ہیں تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ کووڈ نائنٹین وائرس اس مرکز سے پھیلا،  نہ ہی اس مرکز میں ایسا کوئی حادثہ پیش آیا تھا جس سے اس وائرس کے لیک ہونے کا امکان پیدا ہوا ہو۔ 
یاد رہے کہ دسمبر سن دو ہزار انیس میں پہلی بار کووڈ نائنٹین وائرس کا نام منظر عام پر آیا جس میں مبتلا ہوکر کم از کم انسٹھ لاکھ افراد دنیا بھر میں ہلاک ہوئے۔ 
عالمی ادارہ صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ سن دو ہزار تیئس اس وائرس کے پھیلنے کا آخری سال ثابت ہوسکے۔ 

ٹیگس