Jun ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملے، ایکٹیو کیسز کی تعداد تین ہزار سے ہوئی پار

ہندوستان میں کورونا کی رفتارتیز ہورہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ سنیچر کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3395 ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں کورونا کی رفتارتیز ہورہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ سنیچر کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3395 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ایسے میں احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا کے کُل فعال معاملے 3395 پیں۔ رواں سال کورونا سے 26افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں دہلی اور اوڈیشہ میں کورونا سے ایک ۔ ایک شخص کی موت ہوئی ہے وہیں دہلی میں کورونا کے ایکٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر375ہوگئی ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں کورونا کے68 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں ۔

اوڈیشہ میں کورونا کے دو معاملے میں سامنے آئے ہیں ۔اس طرح اوڈیشہ میں کورونا کے کل معاملے بڑھ کرسات ہو گئے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع ریاست کے صحت سکریٹری اشوتھی ایس نے سنیجرکو دی ۔ انھوں نے کہا کہ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے ۔انہوں نے عوام سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔ اشوتھی ایس نے کہا کہ ’آئی سی ایم آر کی تازہ رپورٹ کے مطابق موجودہ ویریئنٹ میں شدید علامات نظر نہیں آ رہے ہیں ۔ زیادہ تر معاملات معمولی نوعیت کے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  فی الحال مرکزی حکومت نے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں، لیکن بدلتے ہوئے موسم کو پیش نظررکھتے ہوئے تمام شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دہلی میں کورونا سے مرنے والے پہلے مریض کی شناخت ہو گئی ہے۔ سنیچر کے روز 60 سالہ خاتون کی کورونا سے موت ہو ئی تھی۔ وہ کئی عارضے میں مبتلا تھیں ۔ علاج کے دوران جب ان کی جانچ کی گئی تو کوروناکی تصدیق ہوئی۔وہیں، اوڈیشہ میں بھی  کورونا  سے ایک بزرگ مریض کی موت کی اطلاع ہے۔ ادھر، کرناٹک میں کوروناسے متاثرہ 63 سالہ شخص کی ایک نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ اس طرح ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص کو کمزوری کی شکایت کے بعد 21 مئی کو بنگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

ٹیگس