Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور میکسیکو میں گرمی کا قہر جاری، میکسیکو میں 100 سے زائد اموات

امریکہ اور میکسیکو میں شدید گرمی سے صرف جون کے مہینے میں میکسیکو میں 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو  کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ہیں۔

میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجۂ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔

میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ بھی ان دنوں گرمی کی شدید لہر سے دوچار ہے اورامریکی ریاست ٹیکساس میں گرمی کی لہر جاری ہے اور امریکہ کے جنوب کے دیگر حصوں میں پھیلنے کے باعث گرمی سے متعلق بیماریوں سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں جنوبی ٹیکساس کے 60 سال سے زائد عمر کے 11 افراد  بھی شامل ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے پیشن گوئی کی ہے کہ جمعہ کو ٹیکساس میں درجہ حرارت 110 سے 115 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جائے گا کیونکہ گرمی کی لہر آرکنساس، لوزیانا، کنساس اور اوکلاہوما تک پھیل جائے گی اور اگلے 6 دنوں میں گرمی کا ریکارڈ 150 سے زائد مرتبہ ٹوٹ سکتا ہے۔

 گزشتہ چند ہفتوں میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے قریب گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس