یوکرین کے لئے مغربی مدد کا سلسلہ جاری
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ 24 ہزار فوجی یورپی ممالک میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ نے کہا کہ اب تک 24 ہزار یوکرینی فوجی دستوں کو یورپی ممالک میں تربیت دی جا چکی ہے۔
یوکرین کی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ سرگئی نائیو نے بدھ کے روز اپنے ٹیلی گرام پیج پر لکھا ہے کہ یوکرینی فوجی دستے اس وقت یورپی یونین کے متعدد ممالک میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
رشا ٹو ڈے کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے لکھا کہ اب تک 24 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت دی جا چکی ہے اور ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنے والے فوجی برطانوی فوج کی فوجی مشقوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور تمام ہتھیار، سازوسامان، دستاویزات اور فوجی اقدامات انگریزی میں سیکھتے ہیں۔
یوکراینی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے یوکرینی بحریہ کے اہلکاروں اور بحری جہازوں کی موجودگی کے ساتھ مشقوں کے "سی بریز" کے سلسلے کے آغاز کی مزید خبر دی۔
یوکرین کے 24 ہزار فوجیوں کو یورپی یونین کے ممالک میں تربیت دی جا رہی ہے جبکہ یوکرین کی وزارت دفاع نے 30 جون کو اطلاع دی تھی کہ یورپی یونین کے ممالک اس سال 30 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔