امریکہ خواتین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل
امریکہ میں منشیات کے جرائم میں سزا پانے والی خواتین قیدیوں کا تناسب 1986 میں 12 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 25 فیصد ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں خواتین کی جیلوں سے متعلق اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں، ریاست کی جیلوں میں قید 58 فیصد سے زائد خواتین کے ایک سے 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔
1980 سے 2021 کے درمیان جیلوں میں خواتین کی تعداد میں 525 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ یعنی 1980 میں کل 26 ہزار 326 خواتین جیل میں تھیں اور 2021 میں یہ تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 449 تک پہنچ گئی۔
2021 میں سفید فام خواتین کے مقابلے میں سیاہ فام خواتین قیدیوں کی تعداد 1.6 فیصد تھی۔
منشیات اور جائیداد سے متعلق جرائم میں مردوں کے مقابلے خواتین کے قیدی ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ جیل میں قید 25 فیصد خواتین منشیات کے جرائم میں سزا یافتہ ہیں، جیل میں قید 19 فیصد خواتین جائیداد کے جرائم میں سزا یافتہ ہیں۔
منشیات کے جرائم میں سزا پانے والی خواتین قیدیوں کا تناسب 1986 میں 12 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 25 فیصد ہو گیا ہے۔