Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  •  شام میں امریکی فوجی چھاؤنی پر حملہ

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں الکونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے مقام پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اس سے قبل مشرقی شام میں التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ابھی امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اس سے قبل کئی بار عراق کی اسلامی استقامت کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کئے جانے والے ڈرون اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے۔ امریکہ کی حمایت سے فلسطینیوں اور خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ہونے والے وحشیانہ صیہونی حملوں کے بعد عراق کی اسلامی استقامت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ علاقے میں اس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹیگس