Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ یوکرین کی جنگ میں جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے

یوکرین کی جنگ میں امریکی حکام آگ بھڑکانے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے یہ جنگ طولانی ہو جائے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان پٹریک رایڈر نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کیلئے کلسٹر گولہ بارود بھجوانے کا جائزہ لے رہا ہے۔

یہ اسیے میں ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں واضح  کیا کہ امریکہ  کی جانب سے یوکرین کیلئے کلسٹر گولہ بارود بھجوانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ حالات کو مزید سنگین بنانے کے درپے ہے۔

عسکری امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کیف کی درخواست پر یوکرین کو کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں اس ہفتے کوئی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کلسٹر ہتھیاروں پر بین الاقوامی کنونشن کے ذریعے پابندی عائد ہے جس کی 123 ممالک نے توثیق کی ہے۔

یورپی اور مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے روس کے خلاف پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر اور کیف کو ہر قسم کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی سپلائی کر کے نہ صرف یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا بلکہ جنگ اور ترازعات کو مزید ہوا دی ۔

ٹیگس