Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • چین: پلے اسکول میں چاقو سے حملہ، 3 بچوں سمیت 6 کی موت

چین کے ایک پلے اسکول میں چاقو مارنے کے دلخراش واقعے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/دنیا: گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر لیانجینگ کے کنڈر گارٹن اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے کئی وار کیے۔ حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔

مقامی انتظامیہ کی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 والدین، ایک استاد اور 3 طالب علم شامل ہیں۔ واقعہ کے 20 منٹ بعد لیانجیانگ علاقے کے رہنے والے 25 سالہ حملہ آور «وو» کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس