Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی حفاظت کےلئے ایف 16 جنگی طیارے بھیجنے کا امریکی دعوی

امریکہ نے دعوی کیا ہے وہ آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی نگرانی اور حفاظت کےلئے علاقے میں ایف 16جنگی طیارے بھیجے گا-

سحرنیوز/دنیا: مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک افسر نے شیخی بھگارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے چند دنوں میں خلیج فارس میں ایف 16 طیارے بھیجے گا اور یہ طیارے آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی حفاظت اور اایران کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی اعلی فوجی اہلکار نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کے اندر ایران کی حمایت کی وجہ سے، شام میں حزب اللہ کی مدد کر رہا ہے جب کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ اور شامی فوج کے ساتھ بھی ہم آہنگی کے ساتھ شام میں امریکی فوج کے انخلاء کےلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ مارچ کے مہینے سے شام میں امریکی اور روسی افواج کے درمیان تناؤ میں اس وقت شدت آئی تھی جب ایک روسی طیارے نے امریکی جاسوس طیارے کے اوپر اپنا ایندھن گرا کر اسے نقصان پہنچایا تھا۔

ٹیگس