Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ہزاروں بچوں کو طبی مسائل و مشکلات کا سامنا

برطانیہ میں 20 ہزار سے زائد بچے ایک سال سے زائد عرصے سے اپنا علاج شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ میں رائل کالج آف میڈیسن اینڈ چائلڈ ہیلتھ نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت بھی 4 لاکھ 16 ہزار 790 بیماربچے اپنا سرکاری علاج شروع ہونے کے منتظر ہیں جن میں 21 ہزار 282 بیمار بچے 52 ہفتوں سے اپنا علاج  شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیمار بچوں کی تعداد میں جون کے مہینے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں رائل کالج آف میڈیسن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرکاملیا کنگڈن نے بعض بیمار بچوں کا فوری علاج شروع کئے جانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں تاخیر سے ان بیمار بچوں کی جسمانی صورتحال اور نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح سے اس ملک کا حفظان صحت کا نظام بالکل چوپٹ ہوتا جا رہا ہے جس پر برطانوی عوام نے بارہا احتجاج بھی کیا ہے۔

ٹیگس