Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ گوانتانامو جیل کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے؟

خلیج کیوبا میں گوانتانامو جیل میں قیدیوں کو طویل حراست میں رکھ کر جیل کے اہلکاروں کے ذریعے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شینہوا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فیونولا نیولین نے جون کے مہینے میں گوانتانامو جیل کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ میں قیدیوں کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک پر کڑی نکتہ چینی کی۔

 گوانتانامو ان چند نام نہاد "بلیک سائٹس" میں سے ایک ہے جو امریکہ نے دنیا بھر میں ایسے لوگوں کو پکڑنے اور ان پر تشدد کرنے کے لیے قائم کیے ہیں جنہیں وہ دہشت گرد کہتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، امریکہ نے کم از کم 54 ممالک اور علاقوں میں خفیہ طور پر ایسے حراستی کیمپ اور مراکز قائم کیے ہیں۔

امریکہ اپنے زعم میں ان مراکز اور کیمپوں کو مشتبہ افراد سے تفتیش کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اس سلسلے میں قانونی چیلنجوں کو نظرانداز کرتا ہے۔

گوانتانامو جیل میں قید کل 780 افراد میں سے 20 سے بھی کم افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ جبکہ قیدیوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو باقاعدہ عدالت تک رسائی کے بغیر طویل حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سیاہ جیلوں(black prisons) کے نام سے مشہور مختلف ممالک میں خفیہ امریکی جیلوں کی موجودگی کا معاملہ ایک بار پھر امریکی حکام کیلئے مسئلہ بن گیا ہے۔

ٹیگس