Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کی غزہ کے اسکولوں پر بمباری سے تباہی مچ گئی ہر طرف لاشیں ہی لاشیں

فلسطین کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں چوّن فلسیطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہيں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: دہشستگرد صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مزید دو اسکولوں پر بمباری کر کے کم از کم چوّن افراد کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں حسن سلامہ اور النصر اسکولوں پر صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کی جس کے بعد وہاں تباہی مچ گئی۔ حملے کے بعد علاقے سے اب تک پچیس لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں ۔ غزہ کے علاقے دیر البلاح اور جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہید جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

سماء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد انتالیس ہزار پانچ سو تراسی ہوچکی ہے۔

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس علاقے میں اب تک کئی لاکھ افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک دسیوں ہزار سے زیادہ فلسطینی بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی ، بھوک پیاس اور ملبے تلے دب کر شہید و لاپتہ ہوچکے ہيں۔

غزہ پر صیہونی فوجیوں کے لاحاصل وحشیانہ حملے و جارحیتیں تین سو سے زیادہ دنوں سے جاری ہيں اور صیہونی حکومت روز بروز داخلی و بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے۔

صیہونی حکومت کو غزہ پر اپنی جارحیتوں سے قتل عام ، تباہی و بربادی ، جنگی جرائم کے ارتکاب ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، امدادی اداروں پر بمباری اور اس علاقے پر بھوک و قحط مسلط کرنے کے سوا کچھ حاصل نہيں ہوا ہے.

دوسری جانب صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریبا دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن کی حالت نہایت ہولناک و دردناک ہے-

اگست دو ہزار چوبیس تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد نو ہزار نو سو تک پہنچ گئی ہے جن میں تین ہزار چار سو بتیس قیدیوں کے خلاف کوئی چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی گئی ہے اور ان قیدیوں میں دو سو پچاس بچے اور چھیاسی خواتین ہيں ۔

فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی اور فلسطینی قیدیوں کی جانب سے منظرعام پر آنے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ سے گرفتار ہونے والے ایک ہزار پانچ سو چوراسی فلسطینی قیدیوں کو غیرقانونی مجاہدین کی فہرست میں قرار دے رکھا ہے۔

ٹیگس