Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت نے 9 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

عالمی ریڈکراس نے غزہ کے نو فلسطینی قیدیوں کو صیہونی حکام سے تحویل میں لے لیا

سحر نیوز/ عالم اسلام: مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے آج غزہ کے نو فلسطینی قیدیوں کو رہا اور عالمی ریڈ کراس کی تحویل میں دے دیا۔

ان قیدیوں کو خان یونس سے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل صیہونی حکام نے چالیس سے زائد فلسطینیوں کو رہا کیا تھا جن میں بعض ایسے فلسطینی قیدی شامل تھے جنھیں بلا سبب گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود تھے اور قید کی مدت پوری ہونے پر انھیں رہا کیا گیا تھا۔

صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی تعداد بڑھ کر نو ہزار نو سو ہو گئی ہے جو جیلوں کی ابتر صورت حال میں قید کی مدت پوری کر رہے ہیں ۔ جبکہ ایسے فلسطینی قیدیوں کی تعداد جدا ہے جو صیہونی فوج کے ماتحت کیمپوں میں زندگی گذار رہے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کی حامی تنظیم نے بھی اعلان کیا تھا کہ غرب اردن کے نو ہزار تین سو سے زائد فلسطینی، صیہونی جیلوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ٹیگس