Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو شدید ترین غذائی بحران کا سامنا

برطانیہ کو اس وقت شدید ترین غذائی بحران کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسکائی نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں برطانیہ میں ہر 20 افراد میں سے ایک شخص کو غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک تہائی آبادی کو اس وقت قرضوں کی قسطوں اور گھروں کا کرایہ ادا کرنے میں کافی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانیہ سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں ریکارڈ توڑ مہنگائی اور افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح سے مسائل و مشکلات پیدا ہو گئی ہیں جبکہ جنگ یوکرین اور روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی شہریوں کی معاشی استطاعت بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس