وانگ یی دوبارہ چین کے وزیر خارجہ بن گئے
Jul ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے ہٹا کر وانگ یی کو یہ ذمہ داری دوبارہ دے دی گئی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مغربی ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ عوامی سطح پر حالیہ ہفتوں کی غیر حاضری کے بعد چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے ہٹا کر ایک بار پھر چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ یی کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
وانگ یی پہلے بھی 2018 سے 2022 تک چین کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔
چن گانگ نے پچھلے سال دسمبر میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا، چن گانگ 25 جون سے عوامی منظر نامے سے غائب تھے۔
چینی وزارت خارجہ نے چن گانگ کی خرابی صحت ان کی غیرحاضری کی وجہ بتائی تھی۔