Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • مقدس آسمانی کتابوں کی توہین عالمی قوانین کی خلاف ورزی: اقوام متحدہ میں قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس کے تحت مقدس آسمانی کتابوں کی توہین اور بے حرمتی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل کو ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کسی بھی فرد کو اس کے مذہب یا دین کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اس قرار داد میں دینی علامتوں، مقدس کتابوں اور کسی مذہب کے ماننے والوں کی رہائش گاہوں، کاروباری مراکز، جائیداد، درس گاہوں، ثقافتی مراکز یا عبادتگاہوں کے خلاف اقدام یا پھر مذہبی مراکز اور زیارتگاہوں پر حملے کی مذمت اور اسے منافرت کا نشانہ بنانے کو بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کے دن سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وہاں کی جامع مسجد کے باہر ایک انتہا پسند کی جانب سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کے صفحات نذرآتش کرنے کے واقعے پر دنیا بھر میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس