Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک 115 زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین سرحد کے قریب واقع شہر سنگوئی کولوک کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ شہر میں دھواں پھیل گیا ہے۔

مقامی گورنر سینن پونگاک سورن نے بتایا ہے کہ دھماکہ مارکیٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ویلڈنگ کی تکنیکی خرابی کے باعث ہوا، عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

ٹیگس