Aug ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سابق امریکی صدر ٹرمپ کا مستقبل تاریک، 561 سال کی سزا؟

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اوپر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے پہلے رد عمل کہا کہ انہیں 561 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل رات اپنے ایک بیان میں عدالت میں اپنے اوپر نئے فرد جرم عائد کے جواب میں کہا کہ بدعنوان امریکی محکمہ انصاف نے جو سرکش (جوبائیڈن) کے کنٹرول میں ہے، ایک بار پھر غیر قانونی طور پر مجھ پر الزام لگایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیں بازو والے مجھے 561 سال قید کی سزا دینے کا پال تیار کیا گیا ہے یعنی اتنی بڑی سزا جو چھ بار عمر قید کے برابر ہے۔
متنازعہ سابق امریکی صدر نے اس موقع پر یہ سوال اٹھایا کہ انہوں نے 2024 کی انتخابی مہم کے وسط میں یہ جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ڈھائی سال انتظار کیوں کیا؟ اور جو بائیڈن کے بڑے اسکینڈل کے شائع ہونے کے ایک دن بعد کانگریس کے ہال میں ان الزامات کا اعلان کیوں کیا گیا؟
امریکہ کے سابق صدر نے اپنے ہی سوالوں کے جواب میں کہا کہ یہ سب کچھ انتخابات میں مداخلت کےلئے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو اس وقت 37 مقدمات کا سامنا ہے۔

ٹیگس