Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • روسی بحریہ کے ٹھکانے پر یوکرین کا حملہ ناکام

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے ٹھکانے پر یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق یوکرینی فوج نے دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نووروسیسک میں روس کی بحریہ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم روسی جنگی بحری جہاز نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

کراسنودارعلاقے کے کمانڈر ونیامین کوندراتیف نے کہا ہے کہ روسی بحریہ کے ٹھکانے پر یوکرینی فوج کے اس ناکام حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے ٹھکانوں پر یوکرینی فوج ، جنگ کے آغاز سے ہی حملہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران اس نے اپنے یہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔

ٹیگس