Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ سے پھر سامنے آئے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر چھ میں سے ایک شخص کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، یو ایس اے ٹوڈے اخبار نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر چھ میں سے ایک امریکی شخص کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اخبار نے اس رپورٹ کا آغاز "جان مائیکل لینڈر" نامی ایتھلیٹ کی زندگی کی تفصیل سے کیا ہے، جسے برسوں پہلے ڈاکٹر رچرڈ اسٹراس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جن کا شمار کھیلوں کے بہترین ڈاکٹروں میں ہوتا تھا۔

اس اخبار کی کہانی کے مطابق، 2018 میں کی گئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر اسٹراس نے کالج میں متعدد طلباء اور کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

1979 کے آس پاس، جب لینڈر 14 یا 15 سال کا تھا، اسٹراس اس کے اہم معالج تھے۔ لینڈر نے کہا کہ اسٹراس نے اسے اپنے دفتر میں جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے کئی بار اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ٹیگس