Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • جنسی ہراسگی کیس ،50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار

امریکہ کی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ نیویارک کی جیوری نے گزشتہ برس 9 روز تک مقدمے کی سماعت کی اور اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر  اور  صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی پانچ ملین ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی لیکن  فیڈرل کورٹ نے اس اپیل کو مسترد کردیا۔ 

اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ 

 

ٹیگس