Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • روس کا چاند مشن ناکام، لونا 25 چاند پر گر کر تباہ

روس کے نئے چاند مشن کے بارے میں خبر ہے کہ یہ مشن ناکام ہوگیا ہے اور روسی خلائی گاڑی چاند پر حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق روس کا اہم چاند مشن ناکام ہوگیا ہے اور اس کی خلائی گاڑی لونا 25 حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔  

اطلاعات کے مطابق روسی خلائی ایجنسی "روسکوس موس" نے آج بتایا کہ خلائی گاڑی لونا 25 مطلوبہ مدار کے بجائے غیر متوقع مدار پر چلی گئی اور چاند سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق لونا 25 کو چآند پر اترنے سے ٹھیک پہلے والے مدار میں منتقل کرتے وقت ہنگامی حالت پیش آنے کی اطلاع ملنے کے ایک دن بعد یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

روسی ایجنسی نے بتایا کہ لونا 25 کو 21 اگست کو چاند کے جنوبی مدار پر اترنا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روسی چاند مشن کو ایک خلاف معمول صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مطلوبہ مدار کے بجائے دوسرے راستے پر چلا گیا اور کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

روسی خلائی گاڑی لونا 25 کو 10 اگست کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔ 47 سال کے بعد روس کا یہ پہلا چاند مشن تھا۔

 

ٹیگس