Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran

جنوبی کوریا میں امن کے لئے سرگرم کارکنوں نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں "کوریا کے دوبارہ اتحاد اور امن" نامی گروپ کے اراکین نے سئول میں واقع صدر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کر کے جزیرہ نمائے کوریا میں استحکام اور قیام امن کا مطالبہ کیا۔
جنوبی کوریا کے جنگ مخالف افراد نے سئول اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ جزیرہ نمائے کوریا میں ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بننے والی ان فوجی مشقوں کو فوری طور پر بند کر دیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے گزشتہ پیر کے دن سے یو ایس ایف نامی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے کیمپ ڈیوڈ میں شمالی کوریا کے (نام نہاد) خطرے کے موضوع پر ایک اجلاس بلایا تھا۔
پیونگ یانگ نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس اجلاس سے ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ٹیگس