Aug ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • یوکرین نے روس کے تین بمبار طیاروں  کو مار گرایا : برطانیہ کا دعویٰ

برطانوی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روس کے ایک ہوائی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایٹمی حملہ کی صلاحیت رکھنے والے ٹی یو 22 ایم 3 بمبار طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے دوران ٹی یو 22 ایم 3 بمبار طیاروں کو تباہ کر دیا ہے جس کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کے پاس اس قسم کے 60 طیارے موجود ہیں اور یہ طیارے روس کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

ٹیگس