Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • تائیوان کو امریکی اسلحے کی فراہمی کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 چینی جنگی طیاروں اور 9 بحری جنگی کشتیوں کو تائیوان کے اطراف میں گشت کرتے دیکھا گیا ہے۔

 سحرنیوز/دنیا: امریکہ نے تائیوان کو 500 ملین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی تائید کی ہے جس کے بعد چین کے جنگی طیارے اور بحری جنگی کشتیاں تائیوان کے اطراف میں گشت کر رہی ہیں۔ ایسوشی ایٹیڈ پریس نے تائیوان کی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، چین کے 32 جنگی جہاز اور 9 بحری جنگی کشتیاں تائیوان کے اطراف میں گشت کرتی پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین کے 20 جنگی طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس کے جواب میں تائیوان نے اپنےفضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکہ کی وزارت خارجہ نے تائیوان کے ایف 16 طیاروں کےلئے جدید سازوسامان کی فراہمی کے معاہدہ پر دستخط کا اعلان کیا تھا جس کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔ چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کی جانب سے چین کے داخلی امور میں شدید اور کھلی مداخلت ہے اور یہ ایک بہت غلط کام ہے جو متحدہ چین کی پالیسی کی مخالفت میں ہے۔

ٹیگس