Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • چین اور ازبکستان کے درمیان نئے ریلوے روٹ کا افتتاح

چین اور ازبکستان کے درمیان نئے ریلوے روٹ کا افتتاح ہوگیا ہے اور 14 کنٹینر پر مشتمل ٹرین، چین کے ہوبائی صوبے سے ازبکستان روانہ ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین اور ازبکستان کے درمیان نئے ریلوے روٹ کا افتتاح ہوگیا ہے اور پہلی ٹرین چین کے صوبے ہوبائی سے مال لے کر تاجکستان روانہ ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹرین میں 14 کنٹینر ویگن ہیں جو اسپیئر پارٹ، گھریلو سازوسامان اور ٹیکسٹائل کا سامان لے کر جا رہی ہے۔
ایران پریس نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ یہ کارگو ٹرین اگلے 15 دن میں تاشقند پہنچے گی۔
یہ کارگو ٹرین چین کے آزاد علاقے زنجیانگ اوئیگر کی لینڈ پورٹ کہورگوز سے گزر کر تاجکستان پہنچے گی۔
اس نئے ریلوے روٹ کے افتتاح کو تجارتی سامان کی حمل و نقل کی راہ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس