شمالی کوریا نے ایٹمی اسلحہ سے مسلح ایٹمی آبدوز تیار کر لی
شمالی کوریا نے اپنی بحری افواج میں ایٹمی حملے کی صلاحیت والی آبدوز شامل کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائیٹ نے اعلان کیا ہے کہ نیوی کی طاقت کو بڑھانے کےلئے شمالی کوریا نے ایٹمی صلاحیت کی حامل ٹیکٹیکل آبدوز تیار کر لی ہے۔
فرانس کی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ اس آبدوز کی تیاری سے ملکی نیوی کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق 841 نمبر کی اس آبدوز کا نام ہیرو کیم کانک آگ رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اس سال میں ہتھیاروں کے تجربات میں اضافہ کر دیا ہے اور اس سال ہی پیانگ یانگ کی جانب سے خلاء میں جاسوسی سیٹلائیٹ بھیجنے کی دو کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کا خاتمہ نہیں کرتا، شمالی کوریا بھی اپنے میزائل اور ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔