Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran

جرمنی کے شہر میونخ میں الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کے دوران چینی گاڑیوں اور آلات کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔

سحرنیوز/دنیا: جرمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں ایک طرف ٹیسلا کی جانب سے نت نئے ماڈلز میں پیش کیے گئے ہیں  تو دوسری جانب چینی کمپنیاں بھی نمائش میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں چینی برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تعداد میں تقریباً دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بیٹری اور دیگر آلات کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس سال کے ایونٹ میں تقریباً 41% نمائش کنندگان کا تعلق ایشیا میں ہے۔

ٹیگس