Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • فرانس، بچوں کا مستقبل تاریک، حکومت چلائے گی مہم

فرانس میں بچوں کے خلاف بڑی تعداد میں جنسی تشدد کے واقعات نے حکومت کو ملک میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے مہم چلانے پر مجبور کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ٹیگز شاو اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس قسم کے تشدد کے 80 فیصد واقعات، قریبی ساتھیوں کی جانب سے ہوتے ہیں۔ اب حکومت اس مسئلے کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے۔

اس جرمن اخبار کے مطابق اس صورتحال میں حکومت تعلیمی فلموں کے ذریعے اس ملک میں بچوں کے خلاف بدکاری اور جنسی تشدد کے مسئلے سے نمٹنا چاہتی ہے۔

فرانسیسی حکومت کی کابینہ کے عہدیداروں میں سے ایک شارلٹ کوبل نے ملک میں اس طرح کے ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات پر حیرت کا اظہار کیا اور بہت سے بچوں کے مصائب کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس میں سے ایک بالغ کو بچپن میں اس طرح کا تشدد برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اپنی 2021 کی کتاب لا فیمیلیا گرانڈے میں، فرانسیسی مصنفہ کیملی کوشنر اپنے سوتیلے والد اور ایک معروف سیاسیات دان اور یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن کے ذریعے اپنے بھائی کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں لکھتی ہیں۔

اس کے فوراً بعد، بچوں کے خلاف جنسی تشدد پر آزاد کمیشن قائم کیا گیا جس کی سربراہی جج ایڈورڈ ڈیورنڈ نے کی۔ ڈیورنڈ کے مطابق یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا معاشرے میں اس طرح انکار کیا جاتا ہے جیسے اس کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔ ان کے مطابق اس طرح کے تشدد کے 70 فیصد کیس بغیر کسی نتیجے کے بند ہو جاتے ہیں اور ان پر کوئی اپیل نہیں ہوتی اور نابالغوں پر جنسی حملوں کی رپورٹس میں سے صرف 3 فیصد کو سزا سنائی گئی ہے۔

ٹیگس