Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتیں

امریکہ میں لگاتار بڑھتے افراط زر کی وجہ، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اگست میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اشیا کی قیمتوں میں تین اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں بھی امریکہ میں قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی بنا پر لوگوں کی بڑھتی مشکلات کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

امریکہ میں بڑھتی مہنگائی، لوگوں کے لئے مسائل و مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ امریکہ میں غربت میں زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں بھی گزشتہ ایک عشرے کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے امریکی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں امریکہ میں بڑھتی غربت میں بارہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس