Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ 2023: بنگلہ دیش ہندوستان میچ، ہندوستان کے سامنے 266 رن کا ہدف، ہندوستان کے 65 رن

ایشیا کپ 2023 کے سُپر 4  کے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سُپر 4  مرحلے کا آخری میچ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ پر 265 بنا کر ہندوستان کو 266 رن کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 80 اور توحید ردوئے نے 54 رن بنائے۔

یہ میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریم داس اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے شاردل ٹھاکر نے 3 کھلاڑیوں کو جبکہ محمد سمیع نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک ہندوستانی ٹیم نے 14 اوور میں 65 رن بنالئے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔

 

ٹیگس