یو این سیکورٹی کونسل کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔ روسی صدارتی دفتر کا بیان
Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
یو این سیکورٹی کونسل کو بہترین کارکردگی کےلئے اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تمام رکن ممالک کے درمیان اجماع کی ضرورت ہے-
سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اسٹرکچر میں تبدیلی کی بات ایسے وقت میں کی ہے کہ جب امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کےاسٹریٹجک تعلقات کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا تھا کہ صدر جوبائیڈن اس بات کی طرف مائل ہیں کہ سیکورٹی کونسل میں تبدیلی کے حوالے سے جنرل اسمبلی میں بات کریں۔ دیمتری پسکوف نے کہا کہ یو این سیکورٹی کونسل کو واقعا بدلنا چاہیے تاکہ اس بین الاقوامی ادارے کی کارکردگی بہترین حالت تک پہنچ سکے۔