Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس کی وزارت دفاع نے روس کے شمال مشرقی سمندر کے شمالی علاقے کے راستے کی حفاظت کے مقصد سے روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف کے زیرکمان فوجی مشقوں کے انعقاد کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں شمال مشرقی روس کے شمالی سمندر میں روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نیکولای اومنوف کے زیر کمان انجام دی جا رہی ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں تقریبا دس ہزار روسی فوجی اور روسی بحریہ کے بحرالکاہل یونٹ کے فوجی سازوسامان کے پچاس سے زائد یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا پہلا حصہ، بحیرہ برینگ کے شمال مشرقی علاقے میں بحری جہازوں کے ایک گروپ کو شکست دینے کی کاروائی سے مخصوص ہے۔

ان فوجی مشقوں میں توپ خانے اور راکٹ کے استعمال کے ساتھ بری فوج کے مقابلے میں دفاع اور ساحل کی طرف تیزی سے آگے بڑھنے کی مشقیں انجام دی جارہی ہیں۔

 

ٹیگس