برطانیہ: نوجوان لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار
برطانیہ کی خواتین نے ایک سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ انھیں گھر سے باہر نکلتے ہوئے یہ احساس ہوتا ہے کہ انھیں کسی بھی وقت جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ میں سامنے آنے والی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 44 فیصد نوجوان لڑکیاں گھر سے تنہا نکلنے سے ڈرتی ہیں جبکہ 27 فیصد لڑکیوں نے کہا ہے کہ انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سروے رپورٹ کے مطابق 24 فیصد نوجوان لڑکوں نے بھی کہا ہے کہ انھیں سڑکوں پر نا امنی کا احساس ہوتا ہے۔
یہ ایسے میں ہے کہ سماجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپشن، بدعنوانی، تجاوز اور قتل جیسے واقعات میں برطانیہ کی پولیس کے ملوث ہونے کی وجہ سے اس ملک کے عوام کا برطانیہ کی پولیس سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے بہت سے سرکاری اداروں میں خواتین کے جنسی استحصال کی رپورٹیں آتی رہتی ہیں حتی پولیس کے محکمے میں بھی خاتون پولیس اہلکاروں کے جنسی استحصال کی رپورٹیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔