Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • بائیڈن کی مقبولیت میں مسلسل کمی

تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بائیڈن کی مقبولیت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ بائیڈن کے دور صدارت میں سب کچھ خراب ہو گیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ایک اور مدت کے لیے اقتدار میں رہنے کے لیے بہت زیاہ ہی بوڑھے ہو چکے ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق 44 فیصد امریکی عوام کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کے دور صدارت میں ان کے مالی حالات خراب ہوئے ہیں اور صرف 37 فیصد افران نے ہی ان کی ملازمت کی کارکردگی کی تائید کی ہے تاہم 56 فیصد ان کے مخالفین ہیں اور جو لوگ ان کی اقتصادی کارکردگی کی تائید کرتے ہیں ان کی تعداد 30 فیصد سے بھی کم ہے۔

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر امیگریشن پالیسیوں کے موضوع پر، بائیڈن کی ریٹنگ 23 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے اور 45 فیصد اس میدان میں ان کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔تازہ سروے کے مطابق، 74 فیصد امریکی عوام نے تصدیق کی کہ وہ صدارت کی دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے لحاظ سے بہت بوڑھے ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس