Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • تباہی پھیلانے والےامریکی ٹینک یوکرین پہنچ  گئے

امریکہ اور اسرائیل یوکرین کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ابرامز ٹینک یوکرین پہنچ چکے ہیں تاہم انھوں نے ان ٹینکوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے گزشتہ ہفتے جرمنی کے ایک فوجی اڈے میں جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے والے ملکوں کے رابطہ گروپ کے پندرہویں اجلاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ابرامز ٹینک عنقریب یوکرین پہنچ جائيں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اس سے پہلے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کو ابرامز ٹینک ارسال کرے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سروس کے ایک سابق سینیئر افسر اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ کیف حکومت نے اپنے متعدد متضاد بیانات میں کہا ہے کہ موسم گرما کے تین مہینے میں محاذوں پر اس کے 71 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔
فوجی امور کے اس امریکی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ میں یوکرین فاتح نہیں ہوگا۔

ٹیگس