امریکی اقدامات کا دندان شکن جواب دیا جائیگا: چین
Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلاف امریکی اقدامات کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔
سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ووچیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ چین کے تعلقات مختلف مسائل و مشکلات سےدوچار ہیں اور امریکہ نے چينی سرحدوں کے قریب اپنی مشترکہ افواج روانہ کی ہیں تاکہ علاقے میں بحران و بدامنی پیدا کی جا سکے۔
ترجمان نے تاکید کی کہ علاقے میں چینی سرحدوں کے قریب امریکہ کی مہم جوئی کو چین برداشت نہیں کرے گا ۔ چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین کہیں پر بھی جنگ کے خلاف ہے تاہم بیجنگ کو جنگ پر مجبور کیا گيا تو وہ اپنے ٹھوس دفاعی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔ اس ترجمان نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک علاقائی امن و استحکام کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائیں گے۔