Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے حواس باختہ ہونے کی نقل کر دی۔

سحر نیوز/ دنیا: سابق امریکی صدر نے کیلیفورنیا میں ریپبلکن پارٹی کی ریلی میں بائیڈن حواس باختہ اور حیران و پریشان ہونے کی نقل کی جس کی وجہ سے وہاں موجود افراد ہنسی نہ روک سکے۔

فارس نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز کیلیفورنیا کے ریپبلکنز کے خزاں کنونشن میں جو بائیڈن کی حرکات و سکنات کی نقل کرتے ہوئے سامعین کو ہنسایا۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی نقل کی کہ وہ نہیں جانتے کہ اسٹیج پر راستہ کہاں ہیں اور وہ حیران و پریشان نظر آئے۔

77 سالہ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیوین نیوزوم نے انہیں بائیڈن کا اعلیٰ جانشین بنایا ہے کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

ریپبلکنز سے اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ریاست کے ڈیموکریٹک قانون سازوں اور رہنماؤں پر تنقید کی اور کیلیفورنیا کو کمیونزم اور مارکسزم سے بچانے میں مدد کا وعدہ کیا اور کہا کہ یہ صرف اس صورت میں ممکن ہوگا وہ جب وہ 2024 میں دوبارہ منتخب ہوں گے۔

ٹیگس