Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

سحرنیوز/دنیا: اس سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔
اس سورج گرہن کو صرف شمالی اور جنوبی امریکا میں ہی دیکھنا ممکن ہوگا۔

14 اکتوبر کو ایرانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 5 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 35 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا اور 15 اکتوبر کی شب ایرانی وقت کے مطابق 12 بج کر 55 منٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 25 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

ٹیگس