Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا میچ نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان

کرکٹ ورلڈ کپ کا آج چھٹا میچ نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے شہر حیدرآباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کرکٹ کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے آغاز اچھا ثابت ہوا اور پہلا وکٹ سڑسٹھ کے مجموعی اسکور پر گرا۔ پھر نیوزیلینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیلنا شروع کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پچاس اوور کے اس میچ میں اب سے تھوڑی دیر پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے نیدر لینڈز کو اکیاسی رن سے ہرایا تھا اور کل ہندوستان نے آسٹریلیا کو شسکت دی تھی۔

ٹیگس