Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری میں اقوام متحده کے نو کارکنوں کی ہلاکت

اقوام متحدہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری میں اپنے نو کارکنوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز سے اب تک اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم کے نو کارکن ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں انسان دوستانہ امداد کے شعبے کے اپنے کئی کارکنوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے غزہ کا محاصرہ کئے جانے کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر جنگ کی ہدایات پر غزہ کا پیر کے روز سے کیا جانے والا محاصرہ انسان دوستانہ حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی ہے۔

ٹیگس