Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن میں چودہ سو سے زائد صیہونی ہلاک

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والی صیہونیوں کی تعداد چودہ سو ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والے دو سو دیگر صیہونیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 1400 سے زائد صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے جرآتمندانہ آپریشن کو ناکام بنانے کے لئے رہائشی علاقوں پر حملوں کے علاوہ غزہ کے سارے راستے بند کر دیئے ہیں پھر بھی صیہونی حکومت کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن بدستور جاری ہے۔
دوسری جانب صیہونی وزیر انٹیلی جینس نے استعفی دے دیا۔ اس صیہونی وزیر نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے مستعفی ہونے کے بعد وزارت کی ساری سرگرمیاں صیہونی وزارت خارجہ کے سپرد کر دی ہیں۔ بہت سے صحافیوں کا کہنا تھا کہ صیہونی وزیر انٹیلی جنس کے پاس کوئي اختیار نہیں رہا تھا۔ صیہونی وزیر انٹیلی جینس کے مستعفی ہونے کی خبر، ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ صیہونی فوجی ٹھکانوں کے خلاف فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں اور صیہونی حکومت جارحانہ پالیسیاں اور وحشیانہ حملے جاری رکھنے کے باوجود، اپنا وجود باقی رکھنے میں بے بس ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس