امریکی سفاک خاتون نے 6 سالہ فلسطینی بچے کو بے رحمی سے قتل کردیا، معصوم بچے پر چاقو کے 26 وار کئے
امریکہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ایک بوڑھی امریکی خاتون نے ایک 6 سالہ بچے کو صرف اس لئے قتل کردیا کہ وہ مسلمان تھا۔
سحرنیوز/ دنیا: امریکی ریاست الینوائے میں ایک 71 سالہ بوڑھی خاتون نے ایک 6 سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کیا اور ایک بار نہیں بلکہ درجنوں بار اس پر وار کیا۔
امریکی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کو اسرائیل اور حماس کی جنگ سے جوڑدیا اور کہا کہ مسلمان ہونے کی بنا پر لڑکے کو نشانہ بنایا۔ 71 سالہ خاتون نے لڑکے پر 26 وار کئے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق قتل کا یہ واقعہ شکاگو سے 64 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا۔ امریکی اسلامک تعلقات کونسل کے شکاگو کے دفتر نے مقتول بچے کو فلسطینی نژاد امریکی بتایا ہے۔
امریکی سفاک خاتون نے بچے کی ماں پر بھی چاقو سے حملہ لیکن اطلاعات کے مطابق ماں شدید زخمی ہے۔ بچے کی ماں نے واش روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔