Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کا صیہونی حکام کو مشورہ، حزب اللہ  سے جنگ میں الجھنے کی غلطی نہ کریں

امریکی صدر بائیڈن اور ان کے سینیئر مشیروں نے صیہونی حکام کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان سے جنگ میں الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی حکام کو اس بات کو لے کر تشویش لاحق ہے کہ نیتن یاہو کی جنگ پسند کابینہ کے بعض اراکین، حماس کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ لبنان سے بھی جنگ کئے جانے کے خواہاں ہیں تاہم امریکی حکام نے جنوب میں حماس کے ساتھ اور شمال میں حزب اللہ لبنان جیسے طاقتور گروہ سے ایک ساتھ جنگ میں پیش آنے والی دشواریوں اور نتیجے میں پیدا ہونے والے سخت حالات سے صیہونی حکام کو باخبر کر دیا۔

ٹیگس