Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں دو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے دو صہیونی قیدیوں کو انسانی ہمدردی اور بیماری کی وجہ سے رہا کردیا۔

سحرنیوز/ دنیا: نوریت اسحاق اور یوخفید لیوشیٹز دو صہیونی قیدی خواتین ہیں کہ جنہیں مصر اور قطر کی ثالثی اور انسانی ہمدردی اور بیماری کی وجہ سے رہا کیا گیا ہے۔ حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ان دونوں قیدی اسرائیلی خواتین کی رہائی، کہ جن کی عمریں اسّی سال ہے، امریکہ اور دنیا کے لوگوں پر یہ ثابت کرنے کے لیے کی گئی ہے کہ بائیڈن اور اس کی فاشسٹ حکومت ، قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے جو دعوے کر رہی ہے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

اسی تناظر میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے سیاسی دفتر کے سربراہ "خالد مشعل" نے کہا ہے کہ اگر حالات موزوں اور مناسب ہوئے تو غزہ میں موجود تمام اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ لیکن دوسری طرف صیہونی حکومت کی جیل میں تشدد کا نشانہ بننے والے حماس کے رہنما عمر دراغمہ شہید ہوگئے- دراغمہ کی شہادت کے اعلان کے بعد، غرب اردن کے علاقے طوباس کے عوام، ان کی شہادت پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئے۔

ٹیگس