Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران اور دیگر اسلامی ملکوں کا آئی پی یو اجلاس سے واک آؤٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد نے متعدد اسلامی ملکوں کے ہمراہ، عالمی بین پارلیمانی یونین (IPU) کی افتتاحی تقریب کا واک آؤٹ کردیا-

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد نے ڈپٹی اسپیکر حجۃ الاسلام مجتبی ذوالنوری کی سربراہی میں انگولا میں منعقدہ ایک سو سینتالیسویں عالمی بین پارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کی ہے-عالمی بین پارلیمانی یونین کے سربراہ پاچیکو نے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے حق میں یکطرفہ موقف اختیار کیا اور فلسطینی مزاحمتی گروہ کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا۔

پاچیکو کے اس بیان کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد نے کئی اسلامی ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے افتتاحی تقریب سے واک آؤٹ کردیا-آئی پی یو کے سربراہ کے خطاب کے بعد اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود، اجلاس میں واپس آئے اور فلسطینی قوم کی مزاحمت کے خلاف اختیار کیے گئے مؤقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انگولا کے صدر مانوئل گونزالیز لوورنسو نے غزہ کی پٹی کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگس